جان کیری

صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی شکست یقینی ہے، جان کیری

نیویارک(عکس آن لائن) امریکہ کے سابق وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی جو بائیڈن کے ہاتھوں شکست یقینی ہے۔ فارس خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے سابق وزیر خارجہ جان کیری نے ایک بار پھرصدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی انتخابات میں جو بائیڈن کامیاب ہوں گے اور ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دیں گے۔ سابق وزیر خارجہ جان کیری نے 2020ء کے صدارتی انتخابات میں امیدوار ہونے سے متعلق بعض خبروں کو من گھڑت اور غلط قرار دیا۔ سابق امریکی صدر باراک اوباما نے بھی جوبائیڈن کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ایک سروے رپورٹ کے مطابق امریکی عوام میں ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں جوبائیڈن کی مقبولیت زیادہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں