جوبائیڈن

صدارتی الیکشن جیت رہے ہیں، تاہم حتمی نتائج کے منتظر ہیں، تمام ووٹوں کی گنتی کی جانی چاہیئے، جو بائیڈن

واشنگٹن(عکس آن لائن )ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن نے کہاہے کہ امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی صدارتی امیدوار کو 74 ملین ووٹ ملے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ڈیلاویئر میں خطاب کرتے ہوئے ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ہم امریکی صدارتی ریس جیت رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم صدارتی الیکشن جیت رہے ہیں، تاہم حتمی نتائج کے منتظر ہیں، تمام ووٹوں کی گنتی کی جانی چاہیئے، ہمیں عوام نے مینڈیٹ دیا ہے۔

امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا کہ ابھی حتمی اعلان نہیں ہوا تاہم ہمیں برتری حاصل ہے، ووٹوں کی گنتی سے ہماری واضح جیت نظر آ رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وقت ہے کہ ہم مل کر بحیثیت قوم ایک ساتھ بحران سے نکلیں، ایریزونا اور نیواڈا میں بھی جیت رہے ہیں، پنسلوانیا میں بھی الیکشن جیت جائیں گے۔جوبائیڈن نے کہا کہ امریکی صدارتی ریس واضح اکثریت سے جیت جائیں گے، ہم 300 الیکٹورل ووٹ جیتنے کے قریب ہیں، مگر کام کرنے کیلئے صدارت ملنے کا انتظار نہیں کر رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں