صبور علی

صبور علی نے بولڈ فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کردیں، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

کراچی (عکس آن لائن)اداکارہ صبور علی کے نئے بولڈ فوٹو شوٹ پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔صبور علی نے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنے اور ماڈل خوشحال خان کے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں۔اداکارہ کا فوٹو شوٹ کچھ صارفین کوپسند آیا اور کچھ نے اس پر منہ ناک بنایا۔ صبور علی کے میک اپ کی وجہ سے کچھ صارفین نے ناصرف انہیں پہنچاننے سے انکار کیا بلکہ ان کے میک اپ کا مذاق بھی اڑایا۔صارفین کی جانب سے کمنٹ سیکشن میں طنز و مزاح سے بھرپور تبصروں کی بھرمار ہوگئی ہے۔ندا نامی صارف نے کہا کہ مجھے یہ سمجھنے میں وقت لگا کہ یہ واقعی صبور علی ہیں یا کوئی اور۔

ایک صارف نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں پہلی بار اتنا عجیب ترین میک اپ دیکھا ہے جس نے آپ کی خوبصورت خصوصیات کو بدل دیا ہے۔ایک صارف نے میک اپ آرٹسٹ سے کہا کہ آپ نے اتنی خوبصورت لڑکی کا کیا حال بنا دیا ہے۔ایک صارف نے کہا کہ صبور علی بران منڈی لگ رہی ہیں۔بہروز نامی صارف نے تو صبور علی کو میک اپ کی وجہ سے عجوبہ قرار دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں