عارف لوہار

صبر سے کام لیا جائے تو معاشرے میں بڑی مثبت تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں ‘ گلوکار عارف لوہار

لاہو ر(عکس آن لائن) نامور گلوکارعارف لوہار نے کہا ہے کہ صبر سے کام لیا جائے تو معاشرے میں بڑی مثبت تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں ،بد قسمتی سے ہم میں برداشت کی قوت کا خاتمہ ہوتا جا رہا ہے ، مختلف مسائل کی بناء پر ہمارے مزاج میں چڑ چڑا پن سراعت کر چکا ہو ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوںنے کہا کہ مسلمان ہونے کے ناطے ہمیں ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنے کی تلقین کی گئی ہے ، مگر ہم ایک دوسرے کے حقوق دینے کی بجائے ان کے حقوق چھین رہے ہیں اور کوئی شخص بھی غلطی کرنے کے بعد اس کا اعتراف کرنے کے لئے تیار نہیں اور ان ساری چیزوں کی وجہ سے معاشرے میں ابتری کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔

عارف لوہار نے کہا کہ اگر ہم سب اپنی اپنی ذمے داریوں کا احساس کرکے ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھیں تو ہم مہذب معاشرہ بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اپنی گائیکی میں انہی باتوں کو موضوع بنائوں گا اور گائیکی کے ذریعے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کی کوشش کروں گا ، جو کام مجھ سے ہو سکتا ہے وہ میں اپنے طور پر ضرور کرتا رہوں گا اور جو دوسروں کی ذمے داریاں ہیں وہ بھی اپنی ذمے داریاں ادا کریں تو ہم ایک اچھی زندگی بسر کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں