اداکارہ صبا قمر

صبا قمر کا بھی یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا اعلان

لاہور (عکس آن لائن) معروف اداکارہ صبا قمر کا بھی یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا اعلان۔ اداکارہ صبا قمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ وہ اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے جارہی ہیں۔

صبا قمر کا اس حوالے سے بتایا کہ میں نے بہت غور کرنے کے بعد اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ کیا، میں اس پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کرنا چاہتی ہوں، میں نے شوبز انڈسٹری میں بہت محنت کے بعد یہ مقام حاصل کیا اور مجھے لگتا ہے اس دوران میں نے بہت کچھ سیکھا بھی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ہمیشہ سے نوجوان نسل کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند رہی ہوں، اس سے میرے ٹیلنٹ میں بھی اضافہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں