صبا فیصل

صبا فیصل بہو نیہا سلمان کیلئے سالگرہ کی مبارک باد

کراچی (عکس آن لائن)اداکارہ صبا فیصل نے بڑی بہو نیہا سلمان کو سالگرہ پر مبارک باد دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ صبا فیصل اور ان کی بڑی بہو نیہا سلمان کے درمیان معاملات سلجھ گئے ہیں جس کے بعد اداکارہ نے سوشل میڈیا پر بہو کو سالگرہ پر مبارک باد دیتے ہوئے بیٹے سلمان کے ساتھ ان کی تصویر شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے پوسٹ کیپشن میں لکھا کہ ہیپی برتھ ڈے مائی پریٹی بہو نیہا، جیتی رہو، ایک دوسرے کے ساتھ خوش و آباد رہو۔جواباء نیہا نے بھی ساس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی خوبصورتی کی تعریف کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں