دانت

صاف ستھرے دانت انسانی صحت کے ضامن ہیں، ڈینٹل سرجن ڈاکٹر محمدعثمان

قصور (عکس آن لائن) صحتمنداورصاف ستھرے دانت انسانی صحت کے ضامن ہونے کیساتھ ساتھ چہرے کی خوبصورتی اور زیبائش کی دلیل بھی ہیں ‘دانتوں اور مسوڑھوں کی حفاظت پیٹ کے امراض سے محفوظ رکھتی ہیں اگر دانت صحیح طرح چبانے کے قابل نہ ہوں تو کوئی بھی مہنگی غذاانسان کو صحیح معنوں میں توانا اور قوی نہیں بناسکتی۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال قصورکے ڈینٹل سرجن ڈاکٹر محمدعثمان نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نبی کریمﷺ کا ارشادگرامی ہے کہ’’ اگرمجھے امت کے مشقت میں پڑ جانے کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں مسواک کو امت پر واجب کردیتا ‘‘۔انہوں نے کہا کہ دانتوں کو صاف ستھرارکھنے اور ان کو مضبوط بنانے میں مسواک سب سے اہم ہے کیونکہ اس سے دانتوں کی صفائی کیساتھ ساتھ ان کی بھرپور ورزش بھی ہوتی ہے جو کسی منجن اورٹوتھ پیسٹ سے ممکن نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں