صائم ایوب

صائم ایوب نے رضوان کی طرف دیئے گئے ”سپر اسٹار” کے لیبل کو مسترد کردیا

لاہور (عکس آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اوپنر صائم ایوب نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی جانب سے دیئے جانے والے ”سپر اسٹار” کے لیبل کو مسترد کردیا۔

کرک انفو کو دیئے گئے انٹرویو میں نوجوان اوپنر صائم ایوب نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں ناکامیوں نے مجھے بہت کچھ سکھایا، مجھے اپنے کھیل کو بہت بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی مراحل میں ناکامیاں ملنے پر اْداس نہیں بلکہ خوش ہوں تاکہ بہتر کرکٹر بن کر ٹیم میں واپس آؤں، اب میں جانتا ہوں کہ مجھے کس معیار تک پہنچنا ہے۔صائم ایوب نے کہا کہ بنیادی ہدف ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ہے، جو میری صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں