شیڈول بینکوں

شیڈول بینکوں کے مجمموعی کھاتوں کی تعداد میں ایک سال کے دوران 15.01 فیصد اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) شیڈول بینکوں کے مجمموعی کھاتوں کی تعداد میں گزشتہ ایک سال کے دوران 15.01 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق مئی 2020 ء کے اختتام پرشیڈول بینکوں کے مجموعی ڈیپازٹس کا حجم ایک کروڑ54 لاکھ 80 ہزار920 ملین روپے ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ سال مئی کے اختتام پر ریکارڈ حجم سے 15.01 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال مئی کے اختتام پر شیڈول بینکوں کے مجموعی ڈیپازٹس کا حجم ایک کروڑ 34 لاکھ 59 ہزار780 ملین روپے ریکارڈکیا گیا تھا۔ اعداد و شمارکے مطابق اپریل 2020ء کے مقابلے میں مئی میں شیڈول بینکوں کے ڈیپازٹس میں 6.94 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اپریل کے اختتام پر شیڈول بینکوں کے مجموعی ڈیپازٹس کا حجم ایک کروڑ44 لاکھ75 ہزار797 ملین روپے ریکارڈکیا گیا۔ مئی 2020 کے اختتام پرشیڈول بینکوں کے مجموعی ڈیپازٹس کا حجم ایک کروڑ 54 لاکھ 80 ہزار920 ملین روپے رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں