مائیکل کلارک

شین وارن کپڑوں پر سگریٹ کے پیکٹس کو ترجیح دیتے تھے، کلارک کے انکشافات

سڈنی(عکس آن لائن) سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے شین وارن کے حوالے سے چند دلچسپ انکشافات کرتے ہوئے کہاہے کہ شین وارن کپڑوں پر سگریٹ کے پیکٹس کو ترجیح دیتے تھے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انھوں نے بتایا کہ سابق لیگ اسپنر سگریٹ نوشی کے عادی اور اس کیلئے اپنی جرابوں اور دیگر کپڑوں کی بھی پروا نہیں کرتے تھے، ہمیں کسی بھی ٹریننگ کیمپ میں ٹی شرٹس، پینٹس، جرابیں، انڈرویئر، جاگرز اور ایک کیپ لے جانے کی اجازت ہوتی، مگر وارن کا اصرار ہوتا کہ وہ سگریٹ بھی ساتھ لے جائیں گے۔جس پرکوچ جان بکانن سے ان کی ڈیل ہوئی، جس کے تحت انھوں نے 6 پیکٹ سگریٹ کو 3 انڈرویئر اور اتنے ہی جرابوں کے جوڑوں پر ترجیح دی، رات کو سلیپنگ بیگ میں سے ان کی جلتی ہوئی سگریٹ دکھائی دے رہی ہوتی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں