شیخ رشید

شیخ رشید کے خلاف لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس کی سماعت سولہ نومبر تک ملتوی

اسلام آباد ( عکس آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کور ٹ نے شیخ رشید کے خلاف لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس کی سماعت سولہ نومبر تک ملتوی کر دی ۔

ہفتہ کو شیخ رشید کے وکیل نعیم پنجوتھا عدالت پیش ہوئے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد نے شیخ رشید کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

شیخ رشید کے خلاف لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس کی سماعت 16 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ،شیخ رشید کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں