شیخ رشید

شیخ رشید کی وزیراعلی سندھ سے ملاقات، کراچی سرکلر ریلوے پر بات چیت

کراچی(عکس آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی جس میں ایم ایل ون اور کراچی سرکلر ریلوے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماوں کے درمیان سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کے یو ٹی سی سندھ کو منتقل کی جائے،

اس کے 60فیصد شیئرز وفاق اور 40فیصد سندھ کے پاس ہے، تجاوزات 40کلو میٹر تھی، 38کلو میٹر علاقہ تجاوزات مافیا سے خالی کرا لیا گیا ہے ، متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کرنی ہے، سرکلر ریلوے کیلئے سندھ حکومت کی طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں، وفاقی حکومت کو کے سی آر کیلئے موثر اقدامات کرنا ہونگے۔مرتضی وہاب کا کہنا تھا صوبائی حکومت کی طرف سے سرکلر ریلوے پر کوئی رکاوٹ نہیں، ریلوے اور سندھ حکومت مل کر متاثرین کو آباد کریں گے، شیخ رشید سے سرکلر ریلوے کی بحالی پر بات چیت ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں