شیخ رشید

شیخ رشید نے 25 مئی کو تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دے دیا

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے 25 مئی کو اسلام آباد کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار د یدیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ شیخ رشید نے اپنے پیغام میں کہا کہ 25 مئی اسلام آباد کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب 11 سیاسی پارٹیون کے چور سیاست دان چور گروپ ایک شخص عمران خان کے خلاف جمع ہوجائیں تو مسائل کا حل مذاکرات سے نہیں بلکہ قربانیوں سے نکلتا ہے۔ انہوں نے 25 منی کی لانگ میں شریک عوام کو ڈٹے رہنے اور عمران خان کا ساتھ دینے پر سلام پیش کیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ 1 ووت کی اکثریت رکھنے والا اگر وزیراعظم ہو تو یہ 22 کروڑ عوام کے منہ پر سیاسی تمانچہ ہے۔ اسکے علاوہ انہیں نے پیٹرول کی قیمتوں اضافے پر بھی برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں