شیخ رشید

شیخ رشید، فردوس شمیم، اعجاز الحق کے کاغذاتِ نامزدگی منظور

کراچی / اسلام آباد /راولپنڈی(عکس آن لائن )ملک بھر میں قائم الیکشن ٹریبونلز کی جانب سے امیدواران کی کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں پرسماعتیں جمعرات کو بھی جاری رہیں ۔

سندھ ہائی کورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل نے این اے 236 سے پی ٹی ا?ئی رہنما فردوس شمیم نقوی کی اپیل کی سماعت کرتے ہوئے ان کی اپیل منظور کر لی اور کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے۔دورانِ سماعت فردوس شمیم نقوی کے وکیل جبران ناصر نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی کے کاغذات سیاسی بنیادوں پر مسترد کیے جا رہے تھے اس لیے ایک سے زائد جگہوں پرکاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے۔

جسٹس خادم حسین نے ایڈووکیٹ جبران ناصر کوہدایت کی کہ آپ صرف قانون کی بات کریں۔اعتراض کنندہ حسان صابر نے بتایا کہ پارٹی کا نشان نہ ہونے پر کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے گئے۔جسٹس خادم حسین نے کہا کہ یہ تو پارٹی بعد میں فیصلہ کرے گی کہ کون امیدوار ہو گا، جانچ پڑتال کے مرحلے پر کاغذاتِ نامزدگی کیسے مسترد ہو گئے، قانون بتائیں کہ کس شق کے تحت کاغذاتِ نامزدگی کے وقت انتخابی نشان ہونا ضروری ہے؟

کیا تحریکِ انصاف نے امیدوار سے لا تعلقی کا اظہار کیا ہے؟اعتراض کنندہ حسان صابر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بیانِ حلفی میں پارٹی کا تعلق بتانا ضروری ہے جو فردوس شمیم نقوی نے نہیں کیا، جب بیانِ حلفی میں ہی غلط معلومات دی گئی ہیں تو کاغذات کیسے منظور ہوں گے؟الیکشن ٹریبونل نے سوال کیا کہ آپ کو کیسے پتہ کہ ان کا تعلق پی ٹی آئی سے نہیں ہے؟اعتراض کنندہ حسان صابر نے جواب دیا کہ پارٹی سرٹیفکیٹ کے بغیر انتخابی نشان نہیں مل سکتا اس لیے اپیل مسترد کی جائے۔

واضح رہے کہ فردوس شمیم نقوی کے این اے 236 سے ا?ر او نے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کر دیے تھے۔راولپنڈی میں الیکشن ٹریبونل نے مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے۔الیکشن ٹریبونل نے اعجاز الحق کے کاغذات پر ریٹرننگ افسر کے اعتراضات کو مسترد کر دیا۔اعجاز الحق نے راولپنڈی کے حلقہ این اے 55 سے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھے۔

راولپنڈی ہی کے الیکشن ٹریبونل نے شیخ رشید کے حلقہ این اے 56 اور 57 سے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے۔کاغذات مسترد کیے جانے کے خلاف شیخ رشید نے الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کی تھی۔فواد چوہدری کے جہلم کی 2 نشستوں سے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔الیکشن ٹریبونل نے (آج) جمعہ کیلئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیے۔

فواد چوہدری کے وکیل نے ٹریبونل کو بتایا کہ فواد چوہدری کو الیکشن سے باہر رکھنے کے لیے بوگس اعتراضات عائد کیے جا رہے ہیں۔سندھ میں جسٹس خادم حسین تنیو پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے آزاد امیدوار کی اپیل مسترد کر دی۔پی ایس 86 سے آزاد امیدوار مظہر جونیجو نے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی۔اپیل کی گئی تھی کہ ریٹرننگ افسر نے تجویز کنندہ کا تعلق حلقے سے نہ ہونے پر مظہر جونیجو کے کاغذات مسترد کییہیں۔

سطالیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ امیدوار کے پاس 5 فارم جمع کرانے کے مواقع تھے جو استعمال نہیں کیے۔لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں قائم اپیلیٹ ٹریبونل نے فیصلہ سناتے ہوئے این اے 175 سے ذوالفقار دستی کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کرنے کا حکم دے دیا۔فیصلہ اپیلیٹ ٹربیونل کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے سنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں