شیخ مجیب الرحمنٰ ثانی

شیخوپورہ:تاریخ میں نواز شریف کو شیخ مجیب الرحمنٰ ثانی کے طور پر یاد رکھا جائے گا ،حاجی غلام نبی ورک

شیخوپورہ (نمائندہ عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماءحاجی غلام نبی ورک نے کہا ہے کہ تاریخ میں نواز شریف کو شیخ مجیب الرحمنٰ ثانی کے طور پر یاد رکھا جائے گا جس نے محض چند روز کے اقتدار کی خاطر عزلی دشمن بھارت سے بھی گٹھ جوڑ کرنے سے گریز نہ کیا ہے،

پی ٹی آئی محب وطن جماعت ہے جس کی حکومت ملک و قوم کو بدنام کرنے اور اداروں کی ساکھ متاثر کرنے کی سازشیں کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کرے گی، ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،

انہوںنے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج ملک سے دہشت گردی ختم ہوچکی ہے اور علیحدگی پسند قوتیں دم توڑ چکی ہیں مگر میاں نواز شریف اداروں کے خلاف بے بنیاد الزام تراچی کر کے ملک کے استحکام کو نقصان پہنچانے پر تلے ہوئے ہیں اور برطانیہ میں بیٹھ کر ملک دشمن قوتوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں عوام ان کے اصل چہرے کو پہنچان چکے ہیں اور ان کو کرپشن کیسوں سے بچانے کی کوشش نہےں کرےنگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں