شہید ذوالفقار علی بھٹو

شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نقش قدم پر ثابت قدم ہیں ، آصف زرداری

کراچی (عکس آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نقش قدم پر ثابت قدم ہیں ۔

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ سیاسی جنت عوام کے قدموں میں ہے پر یقین رکھتے ہیں ،طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں کے اصول سے کبھی نہیں ہٹیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ کچلے ہوئے طبقات کو معاشی اور سیاسی انصاف دلانے کیلئے جدوجہد جاری رہے گی ، شہید بھٹو کے منشور پر عمل کرتے ہوئے ملک کو جہالت کے اندھیروں سے نکالیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں