شہزاد اکبر

شہزاد اکبر کا جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے سوالات کے جواب دینے سے انکار

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے سوالات کے جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسٰی ملزم ہیں وہ مجھ سے سوال نہیں کرسکتے۔سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسٰی کیس کی سماعت کے لیے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر سپریم کورٹ پہنچے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قاضی فائز عیسٰی اس کیس میں ملزم ہے، ملزم کسی دوسرے سے کیسے سوال کر سکتا ہے، کٹہرے میں کھڑے ملزم کو جواب نہیں دیا جاتا۔شہزاد اکبرکا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے مجھ سے سوالات کیے ہیں، عدالت نے ان کے الزمات پر مجھ سے پوچھا تو عدالت میں جواب دوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں