شہزادہ چارلس

شہزادہ چارلس اور شہزادہ ولیم کا خفا ہیری سے رابطہ بھی بیکار گیا

لندن(عکس آن لائن)برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس اور ان کے بڑے بیٹے شہزادہ ولیم کی جانب سے خفا شہزادے ہیری سے فون پر رابطہ کیا گیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق متنازع انٹرویو کے بعد شہزادہ چارلس اور شہزادہ ولیم کی جانب سے کیا گیا رابطہ بھی بیکار گیا۔دوسری جانب میگھن مارکل کی دوست کا دعوی ہیکہ جوڑا چاہتا ہے شاہی خاندان مبینہ نسل پرست میڈیا کے خلاف آواز بلند کرے۔

سابق امریکی خاتون اول مشعل اوباما نے کہا کہ میگھن مارکل کا نسل پرستی کا دعوی حیران کن نہیں تھا۔خیال رہے کہ برطانوی شاہی خاندان سے روٹھ کر اہلیہ میگھن مارکل کے ہمراہ امریکا منتقل ہونے والے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے چند روز قبل ایک انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے برطانوی شاہی خاندان کے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں