سمیراحمد سید

شہر میں مختلف مقامات پر جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے، ڈائریکٹر جنرل سمیراحمد سید

لاہور(عکس آن لائن) لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیراحمد سید نے ہدایت کی ہے کہ ایک موریہ پل کی تعمیر کا کام 31مارچ تک ہر لحاظ سے مکمل کرلیاجائے۔

شہر میں مختلف مقامات پر جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور 28 فروری تک ان پر خاطر خواہ پیش رفت کی جائے۔ترقیاتی منصوبوں کے لئے مالی وسائل کے حصول کے لئے ایل ڈی اے کی جائیدادوں کی زیر التواءنیلامی کا عمل تیز کیاجائے۔ایل ڈی اے کے چھ ماڈل سکولوں میں واش رومز کی حالت بہتر کی جائے۔وہ رواں سال کے بجٹ میں مقرر کردہ آمدنی اور اخراجات کے اہداف کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرر ہے تھے۔انہوں نے ہدایت کی کہ میٹروپولٹین پلاننگ اور ٹاﺅن پلاننگ ونگ اپنی ریکوری بہترکریں۔وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے مطابق شہر میں مختلف مقامات پر درخت لگانے اور سبزہ کاری کے لئے کام جلد ازجلد شروع کیاجائے اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر جوہر ٹاﺅن کی چار دیواری کی تعمیر شروع کردی گئی ہے۔یہاں تعمیر کئے جانے والے کثیر المنزلہ اپارٹمنٹس کے استعمال کے لئے بزنس ماڈل تیار کیاجا رہا ہے۔ایل ڈی اے سٹی کے پلاٹوں کی ٹرانسفر شروع کر دی گئی ہے جبکہ ترقیاتی اخراجات کی وصولی یکم مارچ سے شروع کی جارہی ہے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز فارقلیط میر،چیف ٹاﺅن پلانر طارق محمود،چیف انجینئر ایل ڈی اے حبیب الحق رندھاوا،ڈائریکٹر فنانس احمر سہیل کیفی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں