صدر مملکت

شہریوں کے مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہیے اور اسے کھل کر تسلیم کرنا چاہیے، عارف علوی

اسلام آباد (عکس آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں شہریوں کے مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہیے اور کھل کر تسلیم کرنا چاہیے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ایک پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو مبارک ہو کیونکہ انہوں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ووٹ دیا، خاص طور پر خواتین کو جو شدید مشکلات کے باوجود بڑی تعداد میں باہر نکلیں۔

عارف علوی نے کہا کہ ماضی کی تلخیوں کو دور کرنے کے لیے ایک حقیقی مینڈیٹ ضروری تھا جو نظر آرہا ہے، سیاست دانوں، ان کی جماعتوں اور اداروں کو اللہ کی طرف سے بھیجے ہوئے اس موقع کو قبول کر کے اس کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں