شہداء پولیس

شہداء پولیس نارووال کی یاد میں خصوصی تقریب کا اہتمام،فاتحہ خوانی ،شہداء کے لواحقین کو خراج تحسین

نارووال(نمائندہ عکس آن لائن)شہداء پولیس ضلع نارووال کی یاد میں خصوصی تقریب کا اہتمام،فاتحہ خوانی ،شہداء کے لواحقین کو خراج تحسین ،یادگار شہداء پر چاک چوبند دستے کی سلامی،شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ،شہداء کے ورثاء کی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،کیپٹن (ر) واحد محمود سربراہ ضلعی پولیس نارووال تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی کے ویژن اور آر پی او گوجرانوالہ کے احکامات کی روشنی میں طیب سعید شہید پولیس لائن نارووال میں شہدا ء پولیس کی یاد میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیاجس کی قیادت سربراہ ضلعی پولیس نارووال کیپٹن (ر) واحد محمود نے کی،تقریب کا مقصد ان پولیس اہلکاروں اور ان کے وارثان کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا جنہوں نے ملک کی سلامتی اور استحقام کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، تقریب کے دوران شہدا ء کے وارثان کو مہمان خصوصی کا پروٹوکول دیا گیا،

سربراہ ضلعی پولیس نارووال نے کہا کہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر اور عظمت کا نشان ہیں،شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے نارووال پولیس کے 18 فرزند شہید ہوئے ہیں جن کی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرنا ہمارا فرض ہے ہم ملک وقوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے میں کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے،انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کا امن امان کے قیام اور دہشت گردی کو شکست دینے میں شاندار کردار رہا ہے شہداء کی قربانیوں کے باعث ہی آج ہم لاء اینڈ آرڈر کے آزادنہ ماحول میں سانس لے رہے ہیں،شہداء پولیس کے ورثاء کی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ان کے بچوں کی تعلیم کی تکمیل میں ہر ممکن مدد کریں گے،

سربراہ ضلعی پولیس کیپٹن (ر) واحد محمود نے شہداء کے وارثان کے ہمراہ یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے،پولیس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیااور شہدا ء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی،تقریب کے آخر میں سربراہ ضلعی پولیس نے شہداء کے وارثان کو تحائف پیش کیے اور انکے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ آپ کے پیاروں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،

اپنا تبصرہ بھیجیں