نکیال سیکٹر

شہباز شریف کی نکیال سیکٹر کے دیہات میں بلااشتعال بھارتی فوج کی فائرنگ کی مذمت

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے نکیال سیکٹر کے دیہات میں بلااشتعال بھارتی فوج کی فائرنگ اور 3شہریوں کو زخمی کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری بھارتی فوج کی بڑھتی ہوئی سرحدی خلاف ورزیوں اور شہریوں پر فائرنگ وگولہ باری کا نوٹس لے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی جنگی جنون جنوبی ایشیامیں امن وسلامتی کے لئے کسی حادثے کا سبب بن سکتا ہے

عام شہری آبادی کو نشانہ بنانا ہر عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا بھارتی بزدلی اور غیرپیشہ وارانہ فوجی رویہ کا ثبوت ہے ایل اوسی پر جارحیت کے ذریعے بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف اپنے جرائم چھپا نہیں سکتا،شہباز شریف نے بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں سے یک جہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں