شہباز شریف

شہباز شریف کی اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر غیر قانونی قبضہ اور لنگر خانہ کھولنے کی مذ مت

لندن (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر غیر قانونی قبضہ اور لنگر خانہ کھولنے کی مذمّت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسحاق ڈار نے ملک و قوم کی خدمت کی، اوچھے ہتھکنڈوں سے ان کی خدمات کو جھٹلایا نہیں جاسکتا،عوام کو روٹی روزگار اور کاروبار کے لالے پڑے ہیں جبکہ کرپٹ،نالائق اور انتقامی حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا عمران نیازی کے تکبر، ضد، ہٹ دھرمی اورحسد کے نتیجے میں میں ملکی معیشت ڈوب رہی ہے ہے،سیاسی مخالفین کے گھروں پر قبضے افسوسناک اور منفی روایت ہے،ایسی گری ہوئی حرکتوں سے سے اسحاق ڈار اور مسلم لیگ (ن) کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں