فواد چوہدری

شہباز شریف کو گھر بھجوانے کی ہماری تیاری مکمل ہے، فواد چوہدری

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر شہباز شریف نے الیکشن کی تاریخ نہیں دی تو انھیں گھر بھیجنا پڑے گا اور شہباز شریف کو گھر بھجوانے کی ہماری تیاری مکمل ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے اپنے ایک بیان میں ملک میں موجود سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات پر شدید تشویش ہے جنہیں سیاسی طور پر حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ہمارے پاس وقت زیادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ غصے اور ضد میں درست فیصلے نہیں ہوتے جس کا ثبوت ہے کہ نااہلوں کا ٹولہ جو پاکستان پر مسلط کیا گیا معاملات ان کے ہاتھ سے نکل گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نون لیگ کے وزیر بوکھلاہٹ میں اول فول بول رہے ہیں ان کو نظرانداز کرنا بہتر ہے۔ فواد چہودری نے کہا کہ ہم اب بھی چاہتے ہیں معاملہ فہمی کا مظاہرہ کیا جائے، انتخابات کی تاریخ دے کر الیکشن کے فریم ورک اور نئے الیکشن کمیشن کی تشکیل پر سر جوڑیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں