چولستان کے متاثرین

شہباز شریف کو چولستان کے متاثرین میں اراضی کی تقسیم کا نیا نوٹس نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان نے چولستان کے لوگوں میں اراضی تقسیم پر نیب ملتان کے شہبازشریف کو نوٹس کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چئیرمین نیب کو آٹا چینی ، بی آر ٹی ، مالم جبہ ، فارن فنڈنگ ، ہیلی کاپٹر چوروں کے فیس اور کیس کیوں نظر نہیں آتے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو چولستان کے متاثرین میں اراضی کی تقسیم کا نیا نوٹس نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے

نوازشریف ، شہبازشریف اور مسلم لیگ (ن) کے خلاف ہر کیس کے پیچھے عمران نیازی کا فیس نظرآتا ہے نیب نیازی گٹھ جوڑ کرپشن کا حامی ہے، ورنہ آٹا چینی چور، ادویات سکینڈل میں ملوث وزیراعظم اور وزیر جیل میں ہوتے ، رانا ثنا ءاللہ خان نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی حرومیوں کا رونا رونے والے لال سہانرا پارک متاثرین کی زمین کی تقسیم پر سیاست کر رہے ہیں پہلے سے پسماندہ ترین اور محرومیوں کے شکار خطے کے عوام کو نیب نیازی گٹھ جوڑ سیاسی انتقام کی بلی چڑھایا جا رہا ہے حکومت پنجاب کے قانونی اور شفاف ادارہ جاتی عمل کے تحت اراضی کی تقسیم کو دانستہ متنازعہ بنایاجارہا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا اپنا 300 کنال سے زائد کا محل قانونی نہیں، نیب نیازی گٹھ جوڑ بنی گالہ میں بھی کارروائی کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں