شہباز شریف

شہباز شریف کا کراچی میں طیارے کے حادثے میں جاں بحق افراد کےلئے تعزیت کا اظہار

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کراچی میں طیارے کے حادثے میں جاں بحق افراد کےلئے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارے کے المناک حادثے نے عیدالفطر سے قبل پوری قوم کو سوگوار اور غم زدہ کر دیا ہے ،

جن گھروں پر طیارا گرا ہے، حکومت ان کے نقصانات پورے کرنے کے لیے لئے اقدامات کرے ، واقعہ کی تحقیقات کی جائیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دعا ہے کہ اللہ تعالی پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

انہوںنے کہاکہ حادثے کے دوران عام لوگوں نے جس جذبے کا مظاہرہ کیا اور مسافروں کی جان بچانے کی کوشش کی، اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ زلزلہ، سیلاب یا کسی بھی حادثے میں پاکستانیوں نے ہمیشہ اپنے بے مثال خلوص، انسانی ہمدردی اور دوسروں کی مدد کا شاندار مظاہرہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ طیارے کے المناک حادثے نے عیدالفطر سے قبل پوری قوم کو سوگوار اور غم زدہ کر دیا ہے ۔

اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ سب اہل وطن اللہ تعالی سےدعا کریں کہ پاکستان اور اہل پاکستان کو آفات ، امراض، وباوں، ٹڈی دل کے حملے اور دیگر مصائب و مشکلات سے نجات دے۔ آمین

انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ آج غم کی اس گھڑی میں ہمارے پیاروں کی شناخت کا اہم فرض پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی ادا کر رہی ہے،جن گھروں پر طیارا گرا ہے، حکومت ان کے نقصانات پورے کرنے کے لیے لئے اقدامات کرے۔

انہوںنے کہاکہ واقعہ کی اعلی سطحی تحقیقات کرائی جائیں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے افسوسناک حادثات سے بچا جا سکے انہوںنے کہاکہ اللہ تعالی جاں بحق ہونے والوں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام دے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب فرمائے۔ آمین۔

اپنا تبصرہ بھیجیں