شہباز شریف

شہباز شریف کا اسپیکر اسد قیصر کو خط‘ تحریک عدم اعتماد پر آئینی و قانونی طریقے سے ذمہ داری ادا کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (نمائندہ عکس)قائد حزب اختلاف کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی کے نام خط لکھا گیا ہے جس میں عدم اعتماد کی تحریک کی کارروائی کے دوران ذمہ داری کو قانونی ‘آئین کے مطابق ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 8مارچ کو عدم اعتماد کی تحریک پیش کی ‘اسی دن قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن بھی جمع کروائی گئی ‘آئین کے مطابق آپ 14 دن میں اجلاس طلب کرنے کے ذمے دار تھے ‘آپ نے آئینی زمے داری پوری نہیں کی‘آج دعائے مغفرت کے بعد آئینی طور پر ضروری ہے کہ ہماری عدم اعتماد کی تحریک کو لیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ قرداد پر تین دن بعد اور سات دن سے پہلے ووٹنگ ہو۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھا گیا ہے جس میں ان سے عدم اعتماد کی تحریک کی کارروائی کے دوران ذمہ داری کو قانونی ‘آئین کے مطابق ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ 8مارچ کو عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی تھی اور اسی دن قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن بھی جمع کروائی گئی تھی۔ خط میں شہباز شریف نے اسد قیصر کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آئین کے مطابق آپ چودہ دن میں اجلاس طلب کرنے کے زمے دار تھے لیکن آپ نے اپنی آئینی زمے داری پوری نہیں کی۔

انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ آج دعائے مغفرت کے بعد آئینی طور پر ضروری ہے کہ ہماری عدم اعتماد کی تحریک کو لیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ قرداد پر تین دن بعد اور سات دن سے پہلے ووٹنگ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں