لاہور (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو پارٹی کے الیکشن سیل کا چیئرمین مقرر کر دیا۔ پارٹی سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(سابق ٹوئٹر) پر سابق وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سینیٹر اسحاق ڈار کو الیکشن سیل کا سربراہ بنانے سے مسلم لیگ(ن)کی انتخابات سے متعلق سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے گی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواستوں کی وصولی، انتخابی ضابطوں کی نگرانی سمیت تمام متعلقہ امور کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا، سینیٹر اسحاق ڈار پارلیمنٹ سے منظور شدہ الیکشن ایکٹ 2017 کو تیار کرنے والی پارلیمانی کمیٹی کے بھی سربراہ تھے۔