فردوس عاشق اعوان

شہباز شریف نے اراکین اسمبلی سے کروڑوں روپے وصول کیے: فردوس عاشق اعوان

لاہور(عکس آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے ایم این ایز، ایم پی ایز اور نجی ہاوسنگ سوسائٹی مالکان سے کروڑوں روپے کی وصولیاں کیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ دھیلے کی کرپشن نہ کرنے کے دعوے دار شہباز شریف اپنی ہی پارٹی کے 51 کروڑ 52 لاکھ 71 ہزار روپے کے فنڈز ہڑپ گئے۔

معاون خصوصی نے لکھا کہ انہوں نے اپنے ایم این ایز، ایم پی ایز اور نجی ہاو¿سنگ سوسائٹی مالکان سے کروڑوں روپے کی وصولیاں کیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دستاویزات کے مطابق سنہ 2010 سے 2015 کے درمیان رقوم شریف گروپ کے ملازم راشد کرامت کی نثار ٹریڈنگ کمپنی اکاو¿نٹ میں منتقل ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں