مشیر اطلاعات پنجاب

شہباز حکومت نے نواز شریف کو ریلیف دینے کیلئے نیب قوانین میں من مانی ترامیم کیں’ عمر سرفراز چیمہ

لاہور(نمائندہ عکس) مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ ٹولہ نیب کے پر کاٹنے کے بعد کرپٹ مفرور مجرم نواز شریف اور اسحاق ڈار کو بچانے کیلئے میدان میں آچکا ہے، شہباز حکومت نے نواز شریف کو ریلیف دینے کیلئے نیب قوانین میں من مانی ترامیم کیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار کی ریلیف کی درخواستیں کرپٹ نواز شریف ٹولے کو بچانے کی کڑی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف اپنی اربوں کی چوری سے بچنے کیلئے اقتدار میں آنے والا پی ڈی ایم ٹولہ محلاتی سازشیں کر کے ملکی آئین اور قانون کیساتھ کھلواڑ کر رہا ہے۔ عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا کہ قوم پی ڈی ایم ٹولے اور انکے ہمنواں کی کھلی چوری چکاری بدمعاشی اور لوٹ مار دیکھ رہی ہے۔ عوام عمران خان کی آواز پر اسلام آباد پہنچیں گی اور اس مرتبہ پی ڈی ایم حکومت کا دھڑن تختہ ہو کر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز زرداری حکومت جتنے مرضی قانون بدل لے، ان سے ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں