لاہور (عکس آن لائن)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شہبازشریف کے عطیات پر چلنے والا شخص آج شہبازشریف کےخلاف محاذ بنارہا ہے۔
عمران نیازی سات سالوں سے کرپشن کرپشن کا شور مچارہا ہے۔فیاض چوہان کا نیا لیڈر سات سالوں سے انکشافات ہی کررہا ہے۔عمران نیازی نے جدہ پہنچ کر نوازشریف سے شوکت خانم کےلئے 50کروڑ چندہ لیا۔نمل یونیورسٹی میانوالی کےلئے زمین شہبازشریف نے دی۔عمران نیازی کی پانچ نسلیں شریف برادران کی مقروض رہیں گی۔عمران نیازی احسان فراموش اور آستین کا سانپ ہے۔
مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہایہ لوگ جس تھالی میں کھاتے اسی میں چھید کرتے ہیں۔عمران نیازی آج تک شریف برداران کےخلاف ایک بھی ثبوت عدالت میں نہیں دے سکے۔عمران نیازی شہبازشریف کے دس ارب ہرجانے کے دعوے سے فرار ہیں۔
بزدل شخص ہمیشہ چھپ چھپ کے وار کرتا ہے۔بزدل خان میدان میں نواز اور شہباز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہے۔