شہبازشریف

شہبازشریف کی گلگت بلتستان کے عوام کو یوم آزادی پر مبارکباد

اسلام آباد (عکس آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے گلگت بلتستان کے عوام کو یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یکم نومبر گلگت بلتستان کے عوام کی آزادی کے لئے عظیم جدوجہد کا دن ہے، آزادی کی اس جدوجہد میں گلگت سکاوٹس، چھ جے اینڈ کے انفینٹری بٹالین کے مسلمان افسران اورمقامی افراد ہیرو ہیں۔

انہوں نے کہا گلگت سکاوٹس کے صدر راجہ شاہ رئیس خان اور کمانڈر انچیف مرزا حسن خان کو بھی آج کے دن ہم نہیں بھول سکتے ،پاکستان کے ساتھ شمولیت گلگت بلتستان کے عوام کی محبت، وابستگی اور نظریاتی ہم آہنگی کا ثبوت ہےگلگت بلتستان وفاق پاکستان کا ایک خوبصورت پھول ہے، وہاں کے عوام کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں آج کے دن شہداآزادی کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، قوم کے ان ہیروز کی قربانیاں تاریخ کا سنہری باب ہے،گلگت بلتستان کو ترقی، تعلیم اورصحت کے شعبوں میں بہت آگے لے کر جانا ہے، گلگت بلتستان کی تعمیر، ترقی اور خوشحالی ہماری اولین ترجیح اور قومی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے ،آج کے دن دعا کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کو بھی آزادی کی نعمت جلد میسرآئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں