شہبازشریف

شہبازشریف کا پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پا کستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ باعث افسوس ہے درپیش صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے عوام کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے قومی حکمت عملی بنائی جائے ،برادر ملک چین سے کورونا سے نمٹنے کے انتظامات میں پیشہ وارانہ رہنمائی لی جائے ماہرین اور ڈاکٹرز کی ٹاسک فورس بنائی جائے ،

ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم فوری طور پر اعلی سطحی اجلاس بلائیں، چاروں وزرااعلی، وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر اوروزیراعلی گلگت بلتستان کو بھی بلائیںمشینیں، آلات اورعلاج معالجے کے لئے درکار ضروری طبی سامان بھی ہنگامی بنیادوں پر منگوایا جائے وزیراعظم کو صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر یہ اقدامات اب تک کرلینے چاہئیں تھے مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جائے ورنہ صورتحال ہاتھ سے نکل جائے گی بیان بازی پر زوررکھنے کے بجائے اقدامات اور انتظامات پر توجہ دی جائے آگہی کی قومی مہم چلائی جائے تاکہ شہریوں کو صورتحال میں رہنمائی میسرآئے برادر ملک چین سے کورونا سے نمٹنے کے انتظامات میں پیشہ وارانہ رہنمائی لی جائے ماہرین اور ڈاکٹرز کی ٹاسک فورس بنائی جائے تاکہ قومی پالیسی کی تشکیل ہوسکے قوم سے دعا کی خصوصی اپیل ہے کہ اللہ تعالی سب کو اس آفت سے محفوظ رکھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں