فواد چودھری

شکست پر پیپلزپارٹی کو اپنی قیادت کی غلطیوں کا ادراک کرنا چاہیے، فواد چودھری کا ٹویٹ

اسلام آباد(عکس آن لائن)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ شکست پر پیپلزپارٹی کو اپنی قیادت کی غلطیوں کا ادراک کرنا چاہیے، سندھ کے لوگ آپ کی سرکار میں اصلاح چاہتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئےفواد چودھری نے کہالاڑکانہ میں شکست پر پیپلز پارٹی کو جعلی احتجاج کی بجائے اپنی قیادت کی سنگین غلطیوں کا ادراک کرانا چاہئے، سندہ کے لوگ آپ کی سرکار میں اصلاح چاہتے ہیں اور اگر آپ نے اصلاحات نہ کیں تو آپ کا حشر سندہ میں بھی وہی ہو گا جو باقی پاکستان میں ہے، یہ احتجاج کا نہیں سوچ کا موقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں