شکارپور

شکارپور ،دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں کے مابین فائرنگ، 4 افراد ہلاک

شکارپور(نمائندہ عکس آن لائن) شکارپور کے نواحی گاوں شاھیم مارفانی میں مارفانی قبیلے کے دو گروپوں میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے، پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کی بنا پہ پیش آیا ۔فائرنگ نورلمارفانی اور نظیر مارفانی کے مسلح گروپوں میں ہوئی ہے ۔

پولیس نے لاشوں کو متعلقہ ہسپتال گڑھی یاسین منتقل کر دیا۔ ہلاک ہونے والوں میں عبدالغنی،سدیر،اوغان اور ھاشم مارفانی شامل ہیں،پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں