پرینیتی چوپڑا

شوہر کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے گلوکاری شروع کی، پرینیتی چوپڑا

ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ انہوں نے اداکاری کے بعد اب دوسرے پروفیشن کا آغاز بطور گلوکارہ کیا ہے اور اس میں ان کے شوہر راگھو چڈھا نے بہت زیادہ حوصلہ افزائی اور مدد کی ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران 35 سالہ پرینیتی چوپڑا کا کہنا تھا کہ کہ ان کے شوہر انکی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں اور وہ میری گلوکاری کے جذبے اور جنون سے بخوبی واقف ہیں۔مانا کہ ہم یار نہیں، تیری مٹی اور مطلبی یاریاں کی گائیکہ کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ وہ ماضی کے بہت سے اداکاروں کی طرح پلے بیک سنگنگ کی جانب آئیں۔

واضح رہے کہ پرینیتی نے حال ہی میں اسٹیج پرفارمنس کے حوالے سے اپنے ڈیبیو کا آغاز ممبئی میوزک فیسٹول میں کیا۔ انہوں نے کہا یوں محسوس ہوا کہ میں ٹاپ آف دی ورلڈ ہوں، یقین نہیں آرہا کہ میں یہ ایونٹ کرنے میں کامیاب ہوگئی، جنم جنم سے خواب دیکھا کرتی تھی، جو بلآخر پورا ہوا،

یہ یقین نہیں ہورہا ہے کہ میں نے دوسرا کیریئر شروع کردیا ہے اب میں اداکاری کے ساتھ میوزک بھی کروں گی، پہلے کوئی اور بالی ووڈ اداکارہ یہ نہیں کرسکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں