سجل علی

شوہر کا گھر عورت کیلئے بہترین اور محفوظ پناہ گاہ ہوتی ہے ‘سجل علی

لاہور(عکس آن لائن)نامور اداکارہ وماڈل سجل علی نے کہا ہے کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں ،میری ذاتی رائے کے مطابق عورت کا اصل گھر اس کے شوہر کا گھر ہوتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اگر انسان خدا کی تقسیم اور اس کی رضا پر راضی رہے تو وہ مطمئن رہتا ہے او راس کے دل میں خواہشات جنم نہیں لیتیں۔انسان کو بہتری کے لئے لگن سے جستجو کرنی چاہیے اور اس کا پھل ضرور ملتا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ شوہر کا گھر عورت کیلئے بہترین اور محفوظ پناہ گاہ ہوتی ہے ، جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیںاور میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ مجھے عزت او رمحبت کرنے والا شوہر ملا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی خاتون جتنا مرضی مقام اور مرتبہ حاصل کر لے لیکن وہ مکمل شاد ی کے بعد ہی ہوتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں