لاہور ہائیکورٹ

شوگر ملوں سے مارکیٹ کمیٹی کی فیس وصولی کیس کی سماعت 2فروری تک ملتوی

لاہور( عکس آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین سمیت دیگر شوگر ملوں سے مارکیٹ کمیٹی کی فیس وصولی کیس کی سماعت 2فروری تک ملتوی ۔فاضل عدالت نے شوگر ملوں سے مارکیٹ کمیٹی کی فیس وصولی کیس کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے پنجاب حکومت ،سیکرٹری زراعت سمیت دیگر فریقین کو جواب کے لئے 2 فروری تک مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔عدالت نے شوگرز ملوں سے مارکیٹ کمیٹیوں کی فیس وصولی روکنے کے حکم میں توسیع بھی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں