شورکوٹ (نمائندہ عکس آن لائن) تبدیلی سرکار نے الیکشن سے پہلے نوکریاں دینے کا وعدہ کر کے حکومت میں آنے کے بعد پہلے سے نوکری پر موجود ڈاکٹرز کو نوکریوں سے نکالنا شروع کر دیا پنجاب حکومت نے پنجاب بھر سے 100 کے قریب فزیو تھراپسٹ ڈاکٹرز کو نوکری سے برخاست کر دیا۔
ڈاکٹرز کی جانب لاہور ہائی کورٹ سے سٹے لیا گیا تھا جو کہ ختم ہوتے ہی حکومت نے فزیو تھراپسٹ ڈاکٹرز کو مستقل نوکری دینے کے بجائے نوکری سے ہی نکال دیاڈاکٹرز کے مطابق انھیں 18 ماہ کی تنخواہیں بھی نہیں دیں گئیں شور کوٹ میں بھی واحد فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر کو نوکری سے نکالنے سے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ہسپتال میں موجود لاکھوں روپے کی مشینری بھی خراب ہونے کا خدشہ ہے مریضوں علاج کیلئے کو ٹوبہ۔جھنگ۔ملتان جیسے دور دراز شہروں میں جانا پڑے گا،جس سے وقت اور پیسے کا ضیاع ہو گاشہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر فزیو تھراپسٹ ڈاکٹرز کو نوکری پر بحال کیا جائے اور انہیں مستقل نوکری دی جائے۔تاکہ ہسپتال آنے والے مریضوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔