شور کوٹ

شور کوٹ جھنگ روڈ تحصیل چوک کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے بچی کو کچل دیا

شورکوٹ (نمائندہ عکس آن لائن) شور کوٹ جھنگ روڈ تحصیل چوک کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے سڑک کے سائیڈ پر کھڑی موٹر سائیکل سوار بچی کو کچل دیاحادثے کے نتیجے میں خاکی لکھی کی رہائشی 8 سالہ بچی صائمہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا

حادثے کے بعدنجی کمپنی کی مسافر بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا حادثے کے بعد بچی کے ورثا کی جانب سے بس کو آگ لگانے کی کوشش جس پر تھانہ شور کوٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کو ورثا کو آگ لگانے سے روک دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں