شورکوٹ

شورکوٹ :جانوروں کی آلائشیں اور باقیات بروقت ٹھکانے لگا کر جہاز اور پائلٹ کا تحفظ یقینی بنایا جائے،ائیر کموڈور

شورکوٹ چھاونی (نمائندہ عکس آن لائن)جانوروں کی آلائشیں اور باقیات بروقت ٹھکانے لگا کر منڈلاتے پرندوں سے جنگی جہاز اور پائلٹ کا تحفظ یقینی بنایا جائے،ائیر کموڈور سید گوہرالحسن۔پی اے ایف بیس رفیقی میں فلائیٹ سیفٹی کے حوالے سے برڈ ہیزڈ کنٹرول کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت بیس کمانڈر رفیقی ائیر کموڈور سید گوہرالحسن نےکی،

اجلاس میں ضلع جھنگ، ضلع ٹوبہ اور ضلع خانیوال کے انتطامی افسران جن میں ڈی سی اور ڈی پی اوز، پاک فضائیہ کے اعلٰی افسران،وائلڈ لائف نمائندوں اور صحافیوں نے شرکت کی اس موقع پر بیس کمانڈر رفیقی ائیر کمو ڈور سید گوہرالحسن شاہ نے کہا کہ پائلٹ اور جنگی جہاز قوم کا انمول اثاثہ ہیں جن کا تحفظ ہم سب کو یقینی بنانا ہے ہمیں اپنے ارد گرد ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہے اور ذبح شدہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں اور باقیات کو مخصوص پوائنٹ پر بروقت ٹھکانے لگایا جائےتاکہ منڈلاتے پرندے فضائی حادثات کا سبب نہ بن سکیں اور عوامی آگاہی مہم سے اپنے جہازوں اور پائلٹ کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا

جبکہ فلائنگ زون روٹس پر کوڑا کرکٹ ہونا بھی منڈلاتے پرندوں کی آماجگاہ ہیں جن کا سد باب اور روک تھام ہم سب کی اجتماعی زمہ داری ہے تاکہ ہم اپنے قیمتی اثاثوں کا تحفظ یقینی بنا سکیں بیس کمانڈر رفیقی ائیر کموڈور سید گوہرالحسن نے شہریوں سے اپیل کی کہ ائیر بیس کے اطراف ماحول کو صاف ستھرا رکھیں تاکہ فضائی حادثات پر قابو پایا جاسکے اور وبائی امراض پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں