شبنم مجید

شوبز کی دنیا میں جس قدر عزت و مقام ملا اب اس سے زیادہ کی خواہش نہیں ‘ شبنم مجید

لاہور(عکس آن لائن) نامور گلوکارہ شبنم مجید نے کہا کہ شہرت کی بلندیوں کا سفر مسلسل محنت سے حاصل کیا ہے ، شوبز کی دنیا میں جس قدر عزت و مقام ملا اب اس سے زیادہ کی خواہش نہیں ۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شبنم مجید نے کہا کہ میرے گماں میں بھی نہیں تھا کہ میں گائیکی کی دنیا میں ا س طرح کی کامیابیاں حاصل کرپاؤں گی ۔ میں خدا کی ذات کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے مجھے عزت ،مقام اور شہرت دی ہے ۔میری کامیابیوں میں میری والدہ کا سب سے بڑ ا ہاتھ ہے ۔شبنم مجید نے کہاکہ گلوکاری کے فن کو اپنی ذات تک محدود نہیں رکھا بلکہ اس فن کو فروغ دینے کیلئے میوزک اکیڈمی بھی بنائی ہے جہاں پر بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

میری خواہش ہے کہ میرا بیٹا مومل اس میراث کو آگے بڑھائے اور مجھے اس کی صلاحیتوں پر یقین ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں