ہمایوں سعید

شوبز انڈسٹری میں حسد بہت زیادہ ہے، ہمایوں سعید

اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ شوبز میں حسد بہت زیادہ پایا جاتا ہے۔ نجی ٹی وی شو میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ہماری شوبز انڈسٹری میں کسی کے کام کی حوصلہ افزائی کرنے کی بجائے اس پر جلن کے مارے تنقید زیادہ کی جاتی ہے۔

ڈرامہ سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں علم نہیں تھا کہ شائقین دانش کے کردار کو اتنا سراہیں گے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ آج سے 4 سال پہلے اس ڈرامے میں ’’مہوش‘‘ کا کردار ادا کرنے کے لئے ان کی پہلی چوائس اداکارہ عائشہ خان تھیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ شادی کے شروع میں ان کی بیوی ثمینہ انکے ساتھ سیٹ پر جایا کرتی تھیں اور وہیں سے ان کو پروڈکشن کا شوق پیدا ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی بیوی ان کی نسبت زیادہ ذمہ دار انسان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں