ماہ نور

شوبز انڈسٹری میں جیلس پن بہت ہے،ماہ نور

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل ،اداکارہ و پرفارمز ماہ نور کا کہنا ہے کہ ہماری شوبز انڈسٹری میں جیلس پن بہت ہے مگر ایسے کامیابی حاصل نہیں ہوتی کامیابیوں کیلئے محنت اوراپنی منزل پانے کیلئے جستجو کا ہونا ضروری ہے ۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اب سفارش اور فحاشی کا زمانہ نہیں رہا ہر میدان میں ٹیلنٹ اور معیاری کام کو ترجیح دی جاتی ہے ،ماہ نور نے مزید کہا کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں جو ٹیلنٹ موجود ہے دنیامیں اسکی کسی اور ملک میں مثال نہیں ملتی ہمیں حسد جیسی بیماری کو ختم کرکے محنت اور لگن سے کام کرکے اپنی ثقافت کو مزید پرموٹ کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں