شمعون عباسی

شمعون عباسی کی فلم درج پر عائد پابندی ہٹانے کی درخواست

لاہور (عکس آن لائن ) اداکار و پروڈیوسر شمعون عباسی نے سینسر بورڈ سے فلم درج پر پابندی ختم کرنے کی درخواست کردی۔فلم درج پر حال ہی میں تمام سینسر بورڈ کی جانب سے پابندی عائد کی گئی تھی جس کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی ۔

ہدایت کار شمعون عباسی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ فلم درج بد قسمتی سے اس وقت پاکستان میں ریلیز نہیں کی جاسکے گی کیونکہ سینسر بورڈ کو فلم کے حوالے سے اعتراضات ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے فلم کو پاکستان میں ریلیز کرنے کی اجازت نہیں دی۔سوشل میڈیا پر شمعون عباسی نے سینسر بورڈ سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ حکام ایک مرتبہ پھر فلم کا جائزہ لیں اور اس فیصلے پر نظر ثانی کریں، ہم اس پر کام کررہے ہیں اور اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں اور اگر انہیں فلم میں کوئی نامناسب چیز نظرآتی ہے تو ہم ان کیکہنے کے مطابق اسے ہٹا سکتے ہیں، ہمیں امید ہے کہ وہ اس عمل کے ذریعے ہماری مدد کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں