شعیب ملک

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا اپنے ڈیجیٹل ٹوکن لانچ کرنے کیلئے تیار

لاہور (عکس آن لائن)پاکستانی آل رائونڈر شعیب ملک اور اہلیہ، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جلد اپنے ڈیجیٹل ٹوکن لانچ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شعیب ملک اور اپنے ڈیجیٹل آرٹ ورک کی تصاویر شیئر کی ہیں۔اْنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ناقابل یقین حد تک باصلاحیت ڈیمین سیفیلی کی جانب سیاْن کے اور شعیب کیلئے بنائے آرٹ ورک پر ایک نظر ڈالیں۔

اْنہوں نے لکھا کہ’اس آرٹ کی ڈیجیٹل اور فزیکل کاپیاں جمع کرنے کے لیے انسٹا گرام پر موجود پیج (ڈیفی دی گیم) کو فالو کریں اور اس آرٹ کی 8 فروری کو خصوصی طور پر (Crypto.com/NFT) پر ریلیز کیلئے تیار رہیں۔دوسری جانب شعیب ملک نے بھی اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر اپنے اور اہلیہ ثانیہ مرزا کے لیے بنائے اس آرٹ ورک کی تصاویر کو شیئر کیا ہے۔شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے این ایف ٹیز کو شعیب ملک کی سالگرہ کے موقع پر 8 فروری کو ریلیز کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں