سرفراز احمد

شعیب ملک، عرفان نیازی کی بیٹنگ کے دوران تھوڑی گھبراہٹ ہوئی، سرفراز احمد

کراچی (عکس آن لائن)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے انکشاف کیا ہے کہ شعیب ملک اور عرفان نیازی کی بیٹنگ کے دوران تھوڑی گھبراہٹ ہوئی تھی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ اللّٰہ کا شکر ادا کریں گے کہ ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی ملی۔انہوں نے کہا کہ جس طرح مارٹن گپٹل نے کھیلا، ایسا بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے، پی ایس ایل کی تمام سنچریوں میں سب سے بہتر سنچری گپٹل نے اسکور کی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے کہا کہ بولرز نے بھی بہت زبردست بولنگ کی، ہم نے بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں آخری 5 اوورز میں اچھی پرفارمنس دی۔انہوںنے کہاکہ پلیئرز کو کہا ہے کہ اپنا نیچرل گیم کھیلیں، ابتدائی6 اوورز میں زیادہ وکٹیں گنوا رہے ہیں،

اس کو کنٹرول کرنا ہے۔سرفراز احمد نے کہا کہ ہمارے پاس بولنگ آپشن کافی اچھے ہیں، جب فیلڈنگ کے لیے جا رہے تھے تو اندازہ تھا کہ ڈیو کی وجہ سے مسئلہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ نسیم اور حسنین کے آخری لمحات کے اوورز بہترین تھے، میری ایگریشن نیچرل ہی ہے۔کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کہا کہ ٹی 20 میں بیٹرز کا فکسڈ نمبر نہیں ہوتا، صورتحال کے مطابق دیکھتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ شروع میں گیند بیٹ پر نہیں آرہا تھا اس لئے ہمیں کافی مشکل ہوئی، اچھا برا ٹائم ہر پلیئر پر چلتا رہتا ہے، عمر سے رنز نہیں ہو پا رہے ہیں لیکن امید ہے وہ اچھا کریں گے۔سرفراز احمد نے کہا کہ حسنین کے پاس کافی پیس ہے، اچھے ایریا پر ہٹ کرنا ضروری ہے، جب شعیب ملک اور عرفان نیازی کھیل رہے تھے تو تھوڑی گھبراہٹ ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ صائم ایوب کے ٹیلنٹ کا ہمیں معلوم تھا، اس لئے پہلے پک کیا تھا، آپ کو بہت جلد صائم ایوب کے اور اچھے شاٹس دیکھنے کو ملیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں