شعیب اختر

شعیب اختر کو مداح کی ایڈٹ کر کے بنائی گئی ویڈیو دل کو بھا گئی

راولپنڈی (عکس آن لائن)مشہور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو مداح کی ایڈٹ کر کے بنائی گئی ویڈیو دل کو بھا گئی ۔سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والے سابق کرکٹر شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو اْن کے مداح نے خصوصی طور پر ایڈٹ کرکے اْن کے لیے بنائی ہے۔ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو شعیب اختر کی دھماکے دار بالنگ کی مختلف ویڈیو کلپس کو جوڑ کر بنائی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب اختر کیسے اپنے دور میں اپنی دھواں دار بالنگ سے بیٹسمین کو خوف میں مبتلا رکھتے تھے۔مداح نے ویڈیو میں شعیب اختر کے مقبول کلین بولڈز بھی دِکھائے اور اس کے ساتھ ہی بیک گراؤنڈ میں میوزک بھی شامل کیا۔شعیب اختر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ مداح کا میرے لیے اگلے درجے کا پیار ہے۔اْنہوں نے لکھا کہ مجھے مداح کا کام اور محبت دونوں ہی بھاگئی ہے۔سابق کرکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ‘کرکٹ’ اور ‘راولپنڈی ایکسپریس’ کا بھی استعمال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں