شعیب اختر

شعیب اختر کا پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر اظہار اطمینان

راولپنڈی(عکس آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر اور تجزیہ کار شعیب اختر نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر میچ سے متعلق حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میچ کو ناخن چبانے والا بنا ہی دیا، پھر بھی اچھی جیت تھی،دونوں ٹیموں نے اچھا کھیلا۔

شعیب اختر کے میچ سے متعلق تبصرے کو ان کے اکائونٹ پر ہزاروں لوگوں نے پسند کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں جنوبی افریقا کو 3 وکٹ سے شکست دے دی تھی۔ میچ میں بابر اعظم نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 103 جبکہ امام الحق نے 70 رنز بنائے تھے۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے 4 اور تیسرا 7 اپریل کو شیڈول ہے جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں