شعیب اختر

شعیب اختر کا پاکستان سپر لیگ سیزن 6 میں راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے نئی ٹیم بنانے کا مطالبہ

اسلام آباد(عکس آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے پاکستان سپر لیگ سیزن 6 میں راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے نئی ٹیم بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔دنیا کے تیز ترین فاسٹ بالر کا آعزاز حاصل کرنے والے شعیب اختر کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 6 میں راولپنڈی کی بھی اپنی کرکٹ ٹیم ہونی چائیے کیوں کہ راولپنڈی کے کرکٹرز اسلام آباد کے برگرز بوائے کرکٹرز کی ٹیم کو گراونڈ میں مات دیں گے تو کرکٹ کا مزہ ہی کچھ اور آئے گا۔

شعیب اختر نے کہاکہ پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے پی ایس ایل میں ٹیم ہونی چاہیے،اسلام آباد اور پنڈی کے عوام سمیت سب کو راولپنڈی ایکسپریس ٹیم کے لیے مہم شروع کرنی چاہیے کیوں کہ پنڈی بوائز بہت مشہور ہیں، اس لئے پنڈی بوائز اور اسلام آباد کے برگر بچوں کے درمیان دلچسپ ٹاکرا ہو سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں